27 اکتوبر ، 2018
پاکستان کی دو جامعات نے ایشیا کی 100 بڑی جامعات کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
سنگاپور کی یونیورسٹی نے پہلی جبکہ ہانگ کانگ کی یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تعلیمی معیار جانچنے والے عالمی شہرت یافتہ برطانوی ادارے کی فہرست میں پاکستان کی نیشل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 87 ویں جبکہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) 95 ویں نمبر پر رہی۔
خیال رہے کہ ڈاکٹریٹ اساتذہ کی تعداد، تحقیق کا معیار اور ملازمت کے حوالے سے جامعہ کی شہرت کو پرکھتے ہوئے یہ فہرست تیار کی جاتی ہے۔