28 اکتوبر ، 2018
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کی جانب سے ان کے اخراجات سے متعلق تفصیلات کو اپنے خلاف مہم قرار دے دیا۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے چار سالہ دور کے اخراجات کی تفصیلات جاری کی گئیں جس کے مطابق نجم سیٹھی پر پی سی بی کے 7 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مہم پی سی بی میں نئی مافیا کی اختراع ہے، حقائق اور اعدادو شمار کو مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے بدنام کرنے کی مہم زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکے گی۔