بیرون ملک جائیداد: وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا ایف آئی اے سے رابطہ

دبئی کی پراپرٹی اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی تھی، پراپرٹی خریدنے کا ذریعہ آمدن پاکستان واپسی پر کل بتادوں گی، علیمہ خانم کا جواب۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بیرون ملک جائیداد سے متعلق ایف آئی اے کو اپنا جواب جمع کرادیا۔ 

ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے ایف آئی اے لاہور سے رابطہ کیا اور انکوائری افسر کو بتایا کہ انہوں نے دبئی میں اپنے نام جائیداد فروخت کردی ہے۔

علیمہ خانم نے اپنے جواب میں کہا کہ دبئی کی پراپرٹی اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی تھی، پراپرٹی خریدنے کا ذریعہ آمدن پاکستان واپسی پر کل بتادوں گی۔

یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 27 اکتوبر کو سیاسی تعلقات رکھنے والے 44 ایسے افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جن کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں ہیں۔

ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ فہرست میں علیمہ خانم کی بے نامی پراپرٹی کا ذکر تھا اور ایف آئی نے سپریم کورٹ کو بتایاتھا کہ علیمہ خانم کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

مزید خبریں :