دنیا
Time 04 نومبر ، 2018

یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی: جمائما گولڈ اسمتھ

وزیر اعظم کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ—.فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر آسیہ بی بی کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  عدلیہ کے دفاع میں بڑی دلیرانہ تقریر کی گئی تھی لیکن تقریر کے 3 دن بعد ہی حکومت مطالبات کے سامنے جھک گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی جب کہ اب بھی امید ہے حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہوگی جو ہم نہیں جانتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت سے بری ہونے والی آسیہ بی بی کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور اس کو ملک سے نہ جانے دینا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو آسیہ بی بی کی سزائے موت کے ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا جب کہ فیصلے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

وفاقی حکومت اور اسلام آباد میں ہونے والے تحریک لبیک کے دھرنے کے مظاہرین کے مابین پانچ نکاتی معاہدہ ہوا جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :