پاکستان
Time 05 نومبر ، 2018

کرسیوں پرآرام کرنیوالے مبصرین حکومت کی ناکامی کا فیصلہ دیتے ہیں: نعیم الحق

لوگ ذراتحمل سے کام لیں اور دیکھیں ہوتا کیاہے: نعیم الحق_ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا کہ کرسیوں پرآرام کرنے والے مبصرین فیصلہ دیتے ہیں حکومت ناکام ہوگئی، حقائق سے نابلد نہیں جانتےکہ کتنی بڑی برائی کے خاتمے کا آغاز ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ذراتحمل سے کام لیں اور دیکھیں ہوتا کیاہے۔



مزید خبریں :