پاکستان میں بینکوں کے آن لائن سسٹم پر بین الاقوامی ہیکرز کے حملے کے بعد جہاں بینکوں کے سیکیورٹی نظام پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے وہیں صارفین میں بھی اپنے ڈیٹا پر چینی پائی جاتی ہے لیکن صارفین اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے چند ایسی احتیاطی تدابیر اختیارکرسکتے ہیں جن سے ان کا ڈیٹا چوری ہونے سے بچ سکتاہے۔
بینک صارفین کے لیے ہدایات
اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق ہر ماہ یا دو مہینے بعد اپنا خفیہ کوڈ تبدیل کرلینا چاہیے۔
اپنے کارڈز کے بیرون ملک آن لائن استعمال پر پابندی عائد رکھیں۔
جب بھی بیرون ملک کوئی ٹرانزیکشن کرنا ہو، عارضی طور پر پابندی ہٹالی جائے اور ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ عائد کردی جائے۔
اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کےکارڈ کا کسی بھی قسم کا مشکوک استعمال کیا گیا ہے، جیسے کہ اس پر کوئی خریداری کی گئی ہے تو فوراً اپنے بینک کو مطلع کریں تاکہ وہ اسے بلاک کرسکیں۔