Time 09 نومبر ، 2018
پاکستان

ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پر عملدرآمد ہورہا ہے: مراد سعید کا دعویٰ

ہم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا: وزیر مملکت برائے مواصلات_ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مملکت مراد سعید نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پر عملدرآمد کررہی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، نوکریاں دینے کے وعدے پر عملدرآمد ہورہا ہے اور ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا، گھروں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم‘ کا افتتاح کرچکے ہیں۔

اپوزیشن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ایک کروڑ نوکریاں کے وعدے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :