کیا 'ٹھگز آف ہندوستان' دیکھ کر لوگوں کی واقعی یہ حالت ہوگئی؟

 دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' کو دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین کے تبصروں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسے 'ہضم' نہیں کر پارہے—۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی نئی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' گذشتہ روز ریلیز ہوگئی، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کو یہ فلم کچھ زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔

'ٹھگز آف ہندوستان' میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں۔

مداحوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا، لیکن دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم کو دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین کے تبصروں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسے 'ہضم' نہیں کر پارہے۔

ٹوئٹر پر #ThugsOfHindostan  کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ مختلف میمز اور تصاویر کے ساتھ فلم پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں، یا یوں کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

کچھ ٹوئیٹس آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔

ایک صارف نے عالیہ بھٹ کی ایک فلم کا سین شیئر کیا، جس میں وہ روتے ہوئے کہتی نظر آئیں، 'مجھے اپنے گھر جانا ہے' اور ساتھ میں لکھا، 'ٹھگز آف ہنوستان کو 20 منٹ دیکھنے کے بعد لوگوں کی یہ حالت ہوجاتی ہے۔'








ایک اور صارف نے عامر خان کی فلم 'پی کے' میں ان کے کردار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔











ایک صارف نے 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے میزبان امیتابھ بچن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'انٹرول کے دوران سیکیورٹی گارڈ فلم بینوں سے پوچھتے ہوئے، آپ چاہیں تو واپس جاسکتے ہیں۔'


کسی نے فلم دیکھ کر باہر آنے والوں کی 'حالت' کی کچھ یوں منظر کشی کی۔


ایک صارف کے مطابق فلم دیکھنے کے بعد کچھ 'معصوم لوگ' ایسے نظر آئے۔


ایک صارف نے میم شیئر کی، جس میں فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' کے ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ پوچھتے نظر آئے، 'کیسا لگا میرا مذاق؟'










ایک صارف نے تو یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ حکومت کو 8 نومبر کو 'قومی ٹارچر ڈے' قرار دے دینا چاہیے۔


تاہم کچھ لوگوں کو فلم پسند بھی آئی اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا۔















واضح رہے کہ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو رواں برس کی بالی وڈ کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے، جو دیوالی کے موقع پر 8 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنی۔

مزید خبریں :