Time 10 نومبر ، 2018
پاکستان

لاہور میں مال روڈ کے کنارے سونے والے خاندان کی مالی امداد کردی گئی

حال ہی میں لاہور میں مال روڈ کے کنارے سونے والی ایک فیملی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس پر لاہور کے ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے ان کی مدد کی—۔فوٹو/ ٹوئٹر

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مال روڈ کے کنارے کھلے آسمان تلے سونے والے غریب خاندان کو ڈھونڈ کر ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے نہ صرف مالی مدد کی بلکہ بچوں کو اسکول میں بھی داخل کروا دیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور میں مال روڈ کے کنارے سونے والے ایک خاندان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص کو اپنے 3 بچوں سمیت ایک ہی کمبل میں سرد رات میں سڑک کنارے سوتے ہوئے دیکھا گیا۔


تصویر دیکھ کر  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل نے اس خاندان کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی تھی تاکہ حکومت کی جانب سے مدد کی جاسکی۔

شہباز گِل نے مزید لکھا تھا کہ پنجاب حکومت لاہور میں 5 شیلٹر ہوم تعمیر کر رہی ہے اور اس سلسلے میں پہلا شیلٹر ہاؤس 60 دن کے اندر تعمیر کرلیا جائے گا۔


 تاہم حکومت سے پہلے ہی لاہور کے ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے سڑک کنارے سونے والی اس فیملی کو تلاش کرکے نہ صرف اس کی مالی مدد کی بلکہ بچوں کو اسکول میں بھی داخل کر وا دیا۔










مذکورہ ریسٹورنٹ مالک کی شناخت سامنے نہیں آئی تاہم سوشل میڈیا پر اس عمل کو بہت سراہا جارہا ہے۔























مزید خبریں :