کھیل
Time 12 نومبر ، 2018

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار، حفیظ کی 16 درجے ترقی

بابراعظم 858 ریٹنگ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ فوٹو: فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے اسٹائلش بلے باز بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 858 ریٹنگ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ 16 درجے ترقی پا کر نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں 53ویں نمبر پر آگئے جب کہ فخر زمان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولنگ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں تین پاکستانی بولرز شامل ہیں جن میں شاداب خان دوسرے، فہیم اشرف ساتویں اور عماد وسیم آٹھویں نمبر پر ہیں، بہترین بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر ہیں۔ 

ٹیم رینکنگ میں پاکستان نے دو پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا جب کہ گیارہ پوائنٹس کے فرق سے بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :