13 نومبر ، 2018
پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں نسوار اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں نسوار کے استعمال اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق طلباء سمیت اسٹاف پر بھی ہوگا۔
اس حوالے سے صوبے کے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیاہےکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے ہفتہ وار آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔