تصاویر : گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ پاک بھارت سرحد کے قریب نالہ بئیں اور دریائے راوی کے کنارے واقع ہے۔

نارووال: سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور سکھوں کی سب سے بڑی عقیدت گاہ ہے۔ 

پاکستان حکومت نے اگلے سال بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور کے بارڈر سے ویزہ کے بغیر سکھ یاتریوں کو یاترا کی پیش کش کی ہے، یہ دربار پاک بھارت سرحد کے قریب نالہ بئیں اور دریائے راوی کے کنارے واقع ہے۔

 پاک بھارت بارڈر سے محض ساڑھے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور صرف 30 منٹ میں پیدل یا گاڑی میں سفر طے کر کے سرحد پار سے لاکھوں عقیدت مند یاتری درشن اور دیگر مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں۔ 

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار صاحب
سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار صاحب۔ فوٹو: جیو نیوز
سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار صاحب۔ فوٹو: جیو نیوز
گوردوارہ دربار صاحب کی حدود میں موجود کنواں۔ فوٹو: جیو نیوز
گوردوارہ دربار صاحب کا اندرونی منظر۔ فوٹو: جیو نیوز
سکھ برادری کے افراد گوردوارہ دربار صاحب میں عبادات میں مصروف ہیں۔ فوٹو: جیو نیوز
بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار صاحب میں سکھ برادری کے لوگ عبادت کر رہے ہیں۔ فوٹو: جیو نیوز
گوردوارہ دربار صاحب کا اندرونی منظر۔ فوٹو: جیو نیوز
گوردوارہ دربار صاحب کا بیرونی منظر۔ فوٹو: جیو نیوز
گوردوارہ دربار صاحب کا بیرونی منظر۔ فوٹو: جیو نیوز
گوردوارہ دربار صاحب کی دور سے لی گئی ایک تصویر
گوردوارہ دربار صاحب کی فضا سے لی گئی ایک تصویر
بھارتی حدود میں کرتار پور جانے والی راہداری۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بھارتی شہر ڈیرہ بابا گورو نانک میں ایک درشن استھان بنایا گیا ہے جس پر کھڑے ہو کر سرحد پار سکھ اس دربار کا دیدار کرتے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا