Time 28 نومبر ، 2018
پاکستان

موٹر وے پولیس نے رابطے کی آسانی کیلئے ’ہمسفر‘ ایپ متعارف کروا دی

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید اور آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ ایپ متعارف کروانے کی تقریب میں شریک—۔فوٹو/ جیو نیوز اسکرین گریب

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) اور موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے اور رابطے میں آسانی کے لیے موبائل ایپلیکیشن 'ہمسفر' متعارف کروا دی گئی۔

این ایچ  اے اور موٹر وے پولیس کے اشتراک سے 'ہمسفر' ایپ متعارف کروانے کے لیے منعقدہ تقریب میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹر وے اے ڈی خواجہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مراد سعید نے موٹروے پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس نے 65 دنوں میں جو کام کیا، وہ قابل فخر ہے۔

اس موقع پر آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کا شمار پاکستان کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے اور اس ایپلیکیشن سے مسافروں اور موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ افسران کے درمیان رابطہ آسان ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل ایپ کی مدد سے شہری موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں گے اور ساتھ ہی ایپ سے سڑکوں کی بندش، متبادل راستوں اور خطرناک موڑوں کے حوالے سے بھی معلومات موصول ہوسکیں گی۔

مزید خبریں :