Time 03 دسمبر ، 2018
پاکستان

شیخ رشید کا ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان

ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کرائیوں میں اضافہ کریں گے، ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم کا آغاز بھی کررہے ہیں، وزیر ریلوے۔ فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کے کرائے میں اضافہ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی چلا رہے ہیں جب کہ معزور افراد کی سہولت کے لیے کام شروع کر دیا اور ٹریکنگ سسٹم کا آغاز بھی کررہے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے لیے تین نئی سفاری ٹرینیں چلائیں گے اور 23 دسمبر کو کراچی سے پشاور تک رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے کراچی جارہے ہیں اور اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کے گھر گرائے جائیں۔

وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کر رہے، انہیں آپشن دے رہے ہیں کہ ملازمتوں کے لیے دیے جانے والے اشتہار کے بعد نوکری کے لیے اپلائی کریں۔

مزید خبریں :