کراچی: شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3 افراد جاں بحق


کراچی: شاہ فیصل کالونی میں واقع فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع فیکٹری میں ملازم رات کو بارش کے باعث ٹھہرے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر چلاکر سوگئے تاہم رات بھر جنریٹر چلنے سے اس کا دھواں عمارت میں بھر گیا جس سے تینوں افراد بے ہوش ہوگئے۔

صبح فیکٹری میں آنے والے دیگر ورکرز نے جب عمارت میں دھواں بھرے دیکھا تو اپنی مدد آپ کے تحت تینوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ تینوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید خبریں :