پیٹو لڑکی 9 ہزارکیلوریز والا دیوہیکل برگر منٹوں میں چٹ کر گئی

کیٹ اونز لڑکی ہونے کے باوجود کھانے پینے کی انتہائی شوقین ہے۔ فوٹو کریڈٹ؛کیٹ اونز @ یوٹیوب

یوں تو لڑکیاں ڈائٹ کے معاملے میں بہت احتیاط سے کام لیتی ہیں اور کیلوریز سے پاک کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں تاہم یہ فارمولا ہر لڑکی پر لاگو نہیں ہوتا۔

برطانیہ کی کاؤنٹی ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی کیٹ اونز کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ کھانا کھانے کے مقابلوں میں بھی حصہ لینے کی شوقین ہے۔

کیٹ نے 50 اونس مطلب تقریباً ڈیڑھ کلو وزن کا برگر 22 منٹ میں کھا کر مقابلہ جیت لیا۔ یہ برگر 9 بیف کے گوشت کی تہوں، مختلف اقسام کے ساس، کیچپ سے بنا بھاری بھر کم برگر تھا۔

نہ صرف دیکھنے میں بھاری بلکہ کیلوریز میں بھی بھاری، یعنی 9 ہزار کیلوریز والا برگر اکیلا نہیں تھا بلکہ فرنچ فرائز بھی اس کے ساتھ تھے۔

برگر کھاتے ہوئے وڈیو میں کیٹ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ یہ سب سے بڑا برگر ہے جو وہ کھائیں گی۔

کیٹ کے مطابق وہ بچپن سے ہی خوش خوراک تھیں، اس وجہ سے اپنی عمر کے لحاظ سے زیادہ بڑی دکھائی دیتی تھیں۔ 

برطانوی لڑکی نے مزید کہا کہ اس نے بڑے ہو کر جم جا کر اپنا وزن کم کیا لیکن ان کی خوش خوراکی کا عالم ابھی بھی وہی ہے۔

کیٹ نے مزید کہا کہ مجھے کھانے پینے کے مقابلوں میں حصہ لینا بہت اچھا لگتا ہے۔ میں ایک نئی قسم کی کھانوں کی تنقید کرنے والی ہوں، مجھے کھانے سے عشق ہے۔

کیٹ اونز اس سے قبل بھی کھانے پینے کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں اور انھی مقابلوں کی وجہ سے کیٹ اوونز یوٹیوب اسٹار بن چکی ہیں۔ یو ٹیوب پر کیٹ کے ہزاروں مداح موجود ہیں۔

مزید خبریں :