26 دسمبر ، 2018
دمشق: اسرائیلی فوج کے طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلحے ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی زخمی ہوگئے۔
شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے علاقے میں لبنان کی فضائی حدود سے میزائل حملے کئے جس میں کئی میزائلوں کو شامی ائیر ڈیفنس نے مار گرایا۔
سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں تین اہداف کو نشانہ بنایا جو مسلح گروپوں کے ہتھیاروں کے ڈپو تھے۔
اسرائیل کے جانب سے اس کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنا فضائی دفاع کا نظام نافذ کر دیا ہے تاکہ شامی میزائلوں کو روکا جا سکے۔