پاکستان
Time 30 دسمبر ، 2018

رانا ثناء کے فواد چوہدری پر الزامات: پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے تصدیق کر دی

اپنی کتاب میں جسٹس افتخار حسین کے جس بھتیجے کا ذکر کیا تھا وہ فواد چوہدری ہی تھے: حامد خان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے وفاقی وزیر اطلاعات پر الزامات کی تصدیق کر دی۔

رانا ثناء نے وفاقی وزیر اطلاعات پر الزام عائد کیا تھا کہ جب فواد چوہدری کے چچا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تھے تو وہ لوگوں سے پیسے لے کر فیصلے کراتے تھے۔

جسٹس افتخار حسین چوہدری — فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ 

حامد خان نے رانا ثناء اللہ کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کتاب میں جسٹس افتخار حسین کے جس بھتیجے کا ذکر کیا تھا وہ فواد چوہدری ہی تھے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس افتخار حسین کے دور میں لاہور ہائیکورٹ میں بہت کرپشن تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے چچا جسٹس (ر) افتخار حسین چوہدری 7 ستمبر 2002 سے 31 دسمبر 2007 تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہے ہیں۔

مزید خبریں :