Time 01 جنوری ، 2019
پاکستان

سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، اسکول و کالجز کھل گئے

موسم قدرے سرد ہونے کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری متاثر ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ میں موسم سرما کی 10 روزہ چھٹیاں ختم ہوگئیں جس کے بعد تمام اسکول و کالجز کھل گئے۔

صوبے بھر کے نجی اور سرکاری اسکول اور کالجز میں آج سے معمول کے مطابق تدریسی عمل کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا تاہم موسم قدرے سرد ہونے کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری متاثر ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے  22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :