Time 04 جنوری ، 2019
پاکستان

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو کی طبیعت میں بہتری

نصیر سومرو کو پھیپھڑوں اور ذیابیطس کا مرض لاحق ہے: ڈاکٹرز۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل پاکستانی شہری نصیر سومرو کی طبیعت میں بہتری آگئی۔

سردی کے باعث نصیر سومرو کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد نصیر سومرو کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا کیونکہ انہیں نمکیات اور خون میں سفید خلیوں کی زیادتی کا سامنا تھا۔

کراچی کے مقامی اسپتال میں 19 دسمبر کو داخل ہونے والے پاکستان کے طویل القامت نصیر سومرو کی صحت میں بہتری آگئی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ نصیر سومرو کو پھیپھڑوں اور ذیابیطس کا مرض لاحق ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو اس مرض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹرز نے خوشخبری سنائی کی نصیر سومرو کو دو دن میں اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا لیکن ساتھ ساتھ انہیں آرام کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نصیر سومرو نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ صحت مکمل اچھی ہو جائے تو نوکری پر جائیں گے۔ 

مزید خبریں :