انگریزی رے انگریزی تیری کون سی کَل سیدھی

انگریزی زبان یوں تو جگ بھاتی ہے لیکن اس کی ادائیگی اور ہجے من بھاتے ہیں۔ اس کی مثال کچھ اونٹ کے جیسے ہوتی ہے جس کی کوئی کَل سیدھی نہیں ہوتی۔ زیادہ تر لوگ یہاں تک کہ انگریزی زبان کے بولنے والے بھی انگریزی لفظوں کے ہجوں کے لیے تلفظ کا سہارا لیتے ہیں۔

ایسے ہی کچھ الفاظ جن کے املا میں عام طور سے لوگ غلطیاں کر بیٹھتے ہیں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔ پڑھیں اور اپنی معلومات میں اضافہ کریں:

کھولنا : Dilate

 
فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

صرف چھ الفاظ کے ساتھ 'dilate' کے ہجے کرنا کچھ مشکل کام نہیں ہے لیکن عام طور سے لوگ اس کے تلفظ اور ہجے میں غلطی کر بیٹھتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ اسے تین ٹکروں میں ہجے کرتے ہیں'di-a-late'۔اس لفظ کو لکھتے ہوئے ایک 'a' کا اضافہ کر دیتے ہیں۔

فرد جرم عائد : Indict 

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

آج کل کے بین الاقوامی سیاسی منظر نامے پر 'indict' کا لفظ بہت سنائی دیتا ہے۔ یہ لفظ اکثر و بیشتر غلط تلفظ کے ساتھ ادا ہوتا ہے۔ یہ ایک قانونی اصطلاح ہے جس کا استعمال 1620 سے ملتا ہے۔ یہ ایک لاطینی لفظ ہے جو indite سے مماثلت رکھتا ہے۔ لوگ دونوں لفظوں میں غلطی فہمی کا شکار ہو کر indict کی جگہ indite کا لفظ استعمال کرتے ہیں جب کہ indite کے معنی لکھنا یا تحریر کرنا ہے اور یہ ابھی تک رائج ہے۔

گستاخانہ : Sacrilegious

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

 'sacrilegious'ایسا عمل ہےجس میں کسی مذہب کے حوالے سے گستاخی کی جائے۔

اس کا ہجے بہت آسان ہو سکتے ہیں لیکن نجانے کیوں لوگ اس کے ہجے کرتے ہوئے اس میں' i' کی جگہ 'e' لکھ دیتے ہیں۔

ہوشیار : Ingenious

'ingenious' کا مطلب ہے بہت ذہین،  بہت ہوشیار۔ لوگ اسے  لفظ genius سے نکلا ہوا سمجھ کر اس کے ہجے کرتے ہوئے اس میں سے 'o'نکال دیتے ہیں۔

چھوٹی : Minuscule

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

minuscule کا مطلب ہے چھوٹا یا حقیر۔ شاید اس لفظ کے مطلب کو ہی لوگ اس کے ہجے کرتے ہوئے u کی جگہ کا استعمال کرتے ہیں۔mini-scule کا لسانی تعلق mini یا miniature سے نہیں ہے۔ یہ لاطینی لفظ minusسے نکلا ہے جس کا مطلب ہے کم less۔

جگہ دینا یا انتظام کرنا : Accomodate

ایسے الفاظ جن میں ایک حرف دو بار آئے لوگوں کو الجھا دیتا ہے۔جیسا کہ necessary،embarrassingاور millennium۔لوگ Accommodate کے ہجے recommend کے ہجوں پر کرتے ہوئے اس میں سے ایک c نکال دیتے ہیں۔

باضمیر : Conscientious

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

Conscious اور conscience دو ایسے انگریزی الفاظ ہیں جن کے ہجے کرنے میں تھوڑی پریشانی ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ sh کی آواز بھی مختلف حرفوں سے ادا ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے لوگ اس کے ہجے کرتے ہوئے t  کی بجائے c کا استعمال کرتے ہیں۔

بدھ : Wednesday

 

Wednesday کے ہجے کرتے ہوئے پہلے تو لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ اس میں d کیا کر رہا ہے۔ d خاموشی سے موجود ہے۔ یہ لفظ لکھتے ہوئے لوگ اس میں سے e نکال دیتے ہیں۔Wednesday قدیم انگریزی لفظ Wōdnesdæg یا Woden’s Day سے آیا ہے۔

منظوری : Acquiesce

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

یہ ایک آسان سا لفظ ہے۔اس کا مطلب ہے بغیر کسی سوال کے ماننا یا منظوری کے ہیں۔لوگ c کو اضافی سمجھ کر اسے لفظ میں سے نکال دیتے ہیں۔

اٹلی کا قدیم شہر : Bologna

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

bologna کو لوگ صرف ایک یا دو حرف تبدیل نہیں کرتے یا حذف نہیں کرتے بلکہ تمام کے تمام ہجے ہی تبدیل کر دیتے ہیں اور اسے baloney لکھ دیتے ہیں۔bologna لفظ bologna ، اٹلی سے یکساں قسم کے ساسجز سے کی وجہ سے ماخوذ ہے۔

جامنی رنگ : Fuchsia 

 
فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

scاور sh سے ایک ہی طرح کی آواز نکلتی ہے جو کہ fuchsia کا حصہ ہے لیکن لسانی مجبوری ہے کہ اس میں ش کی آواز کے لیے ch استعمال ہوتا ہے۔یہ ایک پودے کا نام ہے اور اسی پودے کا رنگ اسی پودے کے نام پر مشہور ہے اور یہ پودا جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہر نباتیات لیون ہارڈ فوش پر ہے۔

انسان نما بندر : Orangutan

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

Merriam-Webster ڈکشنری کے مطابق یہ لفظ orang یعنی آدمی اور hutan جنگل کا جوڑ ہے۔کئی لوگ اس لفظ کا تلفظ آخر میں g کے ساتھ کرتے ہیں اور اسی طرح لکھتے بھی ہیں۔

متلی : Nauseous

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

لوگ اس لفظ کو conscious سے مماثل سمجھتے ہوئے لکھتے ہیں اور اسی لیے nauseous لکھتے ہوئے eکی جگہ c کا استعمال کرتے ہیں۔

ذاتی اسباب : Paraphernalia

فوٹو بشکریہ ؛ نکول فورنا بائیو /ریڈر ڈائجسٹ ڈاٹ کام 

paraphernalia کی ادائیگی اور لکھتے ہوئے لوگ اکثر اس میں سے ایک r نہیں لکھتے۔یہ لفظ لاطینی لفظ paraphernālia سے مما ثلت رکھتا ہے جس کے معنی ہیں دلہن کی ذاتی استعمال کی اشیا۔ وقت کے ساتھ اس لفظ کا استعمال صرف دلہن کی اشیا سے وسیع ہو کر ہر طرح کے ذاتی اسباب کا ہو گیا۔

اس لیے سیانے کہ گئے ہیں کہ زبان کوئی بھی ہو اسے سننے اور پڑھنے کے ساتھ ساتھ لکھنا بھی آنا چاہیے تاکہ مشق ہوتی رہے اور ہجے درست رہیں۔

مزید خبریں :