09 جنوری ، 2019
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ايون فيلڈ ريفرنس فيصلے میں سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپيل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
چيف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی ميں 5 رکنی لارجر بینچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار، جسٹس مشير عالم اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نيب) نے نواز شريف کی سزا معطلی کے خلاف سپريم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی دی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا۔