Time 12 جنوری ، 2019
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ زرین خان نے قریب آنے کی کوشش کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا

جو بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کرے گا میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی، زرین خان کا بیان  — فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے بدتمیزی کرنے پر مداح کی سرعام پٹائی کردی۔

زرین خان نے 2010 میں فلم ’ویر‘ سے کیرئیر کا سفر شروع کیا جس کے بعد وہ اب تک فلموں اور ماڈلنگ میں قسمت آزمائی کررہی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ زرین خان فلم نگری میں بے باک اداکارہ کے طور پر شناخت بناچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب تک انہیں کسی بڑی فلم میں مرکزی کردار نہیں مل سکا ہے۔

گزشتہ ماہ زرین خان بھارتی شہر اورنگ آباد میں اسٹور لانچ کی افتتاحی تقریب میں پہنچی جہاں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے واپسی پر اداکارہ کو گاڑی تک پہنچنے میں مداحوں کی بھیڑ سے گزرتے ہوئے نوجوان نے چھونے کی کوشش کی جس پر زرین خان نے نوجوان کی سرعام پٹائی شروع کردی۔

واقعے کو وہاں موجود کئی کیمروں نے محفوظ کیا جو کہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اس حوالے سے زرین خان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار ہمیں معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لینا ضروری ہوجاتا ہے، ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ جو بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کرے گا تو میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی۔


مزید خبریں :