Time 14 جنوری ، 2019
پاکستان

کراچی: منی چینجر کے دفترمیں 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی

مسلح ملزمان نے عملے کو یرغمال بنایا اور ملکی وغیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کراچی: گلستان جوہر میں 3 مسلح ملزمان منی چینجر کے دفتر سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

شارع فیصل پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب واقع منی چینجر پر عملہ دفتر کھولنے کے لئے پہنچا تو دفتر کا شٹر کھولتے ہی تین مسلح ملزمان داخل ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ بھی عملے کے ساتھ تھا جو غیر مسلح تھا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی گارڈ کے مطابق اس کا اسلحہ دفتر کے اندر موجود تھا اور اس نے اسلحہ حاصل کرنے کی کوشش کی مگر موقع نہ مل سکا۔

ملزمان عملے کو یرغمال بنانے کے بعد منی چینجر کے لاکر کھلوا کر 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :