پاکستان
Time 16 جنوری ، 2019

موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ضروری ہے: وزیرقانون

حکومت کا مؤقف ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق عوام کو مکمل آگاہی ہونا چاہیے: وزیر قانون_ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کو حالات کی ضرورت قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بل پر بات چیت ہونا ضروری ہے، حکومت کا مؤقف ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق عوام کو مکمل آگاہی ہونا چاہیے، حالات ایسے ہیں جس میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں جو بہتری ہونا چاہیے تھی اس کا الزام کسی کو دینا مناسب نہیں، حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ادوار میں عدالتوں کی صلاحیتوں کو بہتر نہیں بنایا گیا، کوشش ہے سول عدالتوں کی استعداد کار بڑھائی جائے تاکہ فوجی عدالتوں کی ضرورت نا پڑے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادیوں کی رائے ہے کہ اس معاملے پر بحث ہو اور پھر فیصلہ ہو، بل لانے سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہونا چاہیے، اگر حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت بھی ہوتی تو اتفاق رائے ہونا چاہیے تھا۔

مزید خبریں :