Time 17 جنوری ، 2019
پاکستان

وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان، افغان صدر اشرف غنی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اشرف غنی کے درمیان پاک افغان تعلقات اور طرفہ امور پر سمیت زلمے خلیل زاد کے دورے سے متعلق بات چیت ہوئی جب کہ دونوں رہنماؤں نے افغان مفاہمتی عمل اور سرحدی سلامتی کے امور پر بھی بات کی۔

افغان صدر سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے، پرامن مصالحتی عمل سے متعلق سنجیدہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان صدر نے وزیراعظم عمران خان کو دورۂ افغانستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

مزید خبریں :