Time 17 جنوری ، 2019
کاروبار

حکومت نے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھادی، قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافے کا امکان

الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹیز، جی ایس ٹی، لیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے— فوٹو: فائل

حکومت نے موبائل فونز پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 44 سے 52 فیصد تک کردی۔

الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹیز، جی ایس ٹی، لیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔

اس کے علاوہ استعمال شدہ فونز کی درآمد پر ٹائپ اپرول کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

صدر الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان کے مطابق حکومتی فیصلے سے موبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :