دنیا
Time 20 جنوری ، 2019

دنیا کے معمر ترین شخص ماسازو نوناکا انتقال کر گئے

گنیز بک میں شامل ماسازو نوناکا جولائی 1905 میں پیدا ہوئے اور ان کی عمر 113 برس تھی۔ فوٹو: فائل

ٹوکیو: دنیا کے معمر ترین شخص جاپانی شہری ماسازو نوناکا انتقال کر گئے ان کی عمر 113 برس تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی شہری ماسازو نوناکا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل تھا جس کے مطابق ماسازو نوناکا جولائی 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔

گنیز بک نے گزشتہ سال اسپین کے شہری فرانسسکو نونیز الیورا کے انتقال کے بعد ماسازو نوناکا کو دنیا کا سب سے معمر ترین شخص قرار دیا تھا۔

ماسازو نوناکا جولائی 1905 میں پیدا ہوئے تھے، گنیز بک

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کے معمر ترین اشخاص میں فرانس کے جین لوسی کالمینٹ سرفہرست ہیں جن کا انتقال 1997 میں 122 برس کی عمر میں ہوا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق نوناکا گھر میں ہی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے تھے اور وہ اکثر ٹی وی پر سومو ریسلنگ دیکھا کرتے تھے، نونانا کے 6 بھائی اور ایک بہن تھیں، انہوں نے 1931 میں شادی کی اور ان کے 5 بچے تھے۔

ماسازو نوناکا کی پوتی یوکو کا کہنا ہے کہ ان کے دادا کی موت ان کے لیے بڑا صدمہ ہے، کیوں کہ ان کی وجہ سے خاندان کو کبھی مشکلات پیش نہیں آئیں اور وہ ایک بڑا نام تھے۔ 

مزید خبریں :