پاکستان
Time 30 جنوری ، 2019

ای او بی آئی کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا

پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2018 سے ہو گا: اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ای او بی آئی کے لاکھوں پنشنرز کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای او بی آئی پینشنرز کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2018 سے ہو گا۔

ای او بی آئی کی موجودہ کم سے کم پنشن 5250 روپے ہے جو 20 فیصد اضافے کے بعد 6500 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پینشن 20 فیصد بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :