پی سی بی نے آئی سی سی میں کیس ہارنے پر بھارتی بورڈ کو جرمانے کی رقم ادا کردی

آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزیلیوشن کمیٹی کی جانب سے فیصلہ مخالفت میں آنے پر پی سی بی کو جرمانے کی 60 فیصد رقم ادا کرنا تھی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) میں کیس ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بطور جرمانہ رقم کی ادائیگی کردی۔

پی سی بی نے دوطرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان بورڈ کے خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جرمانے کے 20 کروڑ روپے میں سے رقم کی 60 فیصد ادائیگی کر دی ہے جب کہ باقی 40 فیصد اخراجات بھارتی بورڈ خود برداشت کرے گا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کیس ہارنے کی صورت میں اس پر آنے والے اخراجات ہارنے والے فریق کو ہی ادا کرنے ہوتے ہیں۔

صرف یہی نہیں کیس پر آئی سی سی کے آنے والے ایک لاکھ 89 ڈالرز اخراجات میں سے 60 فیصد رقم پی سی کو ادا کرنا ہے، اس سلسلے میں میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں آئی سی سی کو ایک کروڑ 12 لاکھ واجب الادا رقم دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جب کہ باقی 40 فیصد رقم آئی سی سی خود برداشت کرے گا۔

یاد رہے آئی سی سی کی ڈسپیورٹ ریزیلیوشن کمیٹی میں دائر کیس میں پی سی بی کا مؤقف تھا کہ 2014ء میں دونوں بورڈز کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 8 سال کے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلی جانی تھیں۔

البتہ اس سلسلے میں آئی سی سی نے دونوں بورڈز کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پی سی بی کے خلاف فیصلہ دیا اور کیس میں شکست کے نتیجے میں پی سی بی کو اُلٹا اخراجات کی مد میں مزید نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :