پاکستان

کراچی تجاوزات آپریشن: غیر قانونی فلورز، پورشنز کو گرانے کا فیصلہ


کراچی: شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آپریشن کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے اور اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق غیر قانونی فلورز، پورشنز، زیر تعمیر اور غیر رہائشی تعمیرات گرائی جائیں گی، آپریشن میں گیس، پانی اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں کی بھی مدد لی جائے گی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ اجازت نامے لےکر تجاوز کرنے والی تعمیرات کی فہرست بنائی جائےگی اور زمین کے استعمال کی تبدیلی کے اجازت ناموں کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ کھیل کے میدانوں پر قبضے اور تعمیرات کی فہرستیں بناکر کاروائی کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں 2003 کے بعد زمینوں کی تبدیلی کا ریکارڈ تیار کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں متعلقہ اداروں کو کے ڈی اےکی تمام اسکیموں کیلئے آؤٹ پلان اور تعمیرات کی معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق غیر قانونی رہائشی تعمیرات پر سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے، 3 ماہ میں آپریشن سے پہلے اور بعد کی تمام تصویریں فراہم کی جائیں۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ آپریشن سے متعلق مستقبل کی حکمت عملی سپریم کورٹ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :