کھیل
Time 11 فروری ، 2019

دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈو عالمی چیمپئن کی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائیگی

فجیرہ  اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت والی عائشہ ایاز: فوٹو/ ویڈیو اسکرین گریب

اسلام آباد: دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈو عالمی چیمپئن عائشہ ایاز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے مطابق عائشہ ایاز کی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائےگی۔


وادی سوات کی 8 سالہ عائشہ نے متحدہ عرب امارات میں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت کر اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نام کرنے کااعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :