Time 12 فروری ، 2019
پاکستان

کراچی: رواں سال میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آگیا

فوٹو فائل 

کراچی میں رواں سال ’کانگو وائرس‘ سے پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آگیا۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان اورنگی ٹاون کی رہائشی تھیں اور انہیں گزشتہ روز علاج کے لیے جناح اسپتال لایا گیا تھا۔ 

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 2 روز قبل تعظیم فیضان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت سنبھل نہیں سکی اور وہ لقمہ اجل بن گئیں۔

کانگو وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

ماہرین کے مطابق ہڈیوں اور پیٹ میں درد، تیز بخار اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا کانگو کی علامات ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں عوام الناس کو مویشی منڈی جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا تھا۔

ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی کہ مویشی منڈی جاتے ہوئے ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہنیں اور جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔

ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا کہ کانگو وائرس کی چھچڑ جانور کی کھال پر موجود ہوتی ہے، لہذا جانور کو ہاتھ لگانے سے قبل دستانے ضرور استعمال کریں۔

واضح رہے کہ کانگو کا مرض ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں :