پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کی خریداری میں تیزی کا رحجان

کراچی: اچھی شرح منافع کے سبب 500 ملین ڈالرز ہدف کے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کی خریداری میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے پہلے ہفتے میں یومیہ اوسط خریداری ایک لاکھ ڈالر تھی جو دوسرے ہفتے میں بڑھ کر یومیہ 3 لاکھ ڈالر سالانہ تک پہنچ گئی۔

دوسرے ہفتے کے اختتام تک پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے خریداری 30 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے جون تک ان سرٹیفکیٹس کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 500 ملین ڈالرز خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ اس پر شرح منافع چھ فیصد سے زائد ہے۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق بہتر شرح منافع کے سبب پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کی خریداری میں بھرپور خریداری دیکھی جارہی ہے۔

مزید خبریں :