کاروبار
Time 21 فروری ، 2019

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں جنوری 2018 کے مقابلے میں 54 فیصد کمی ہوئی، اسد عمر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8 ارب 42 کروڑ ڈالر رہا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 7 مہینوں میں تجارتی خسارہ 70 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں اعشاریہ ایک فیصد کم ہے جبکہ آمدنی کا خسارہ ساڑھے چار فیصد اضافے سے 3 ارب 12 کروڑ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کے اعداد شمار کے مطابق خدمات کا خسارہ 7 مہینوں میں ایک ارب گیارہ کروڑ ڈالر کم ہوا ہے جبکہ ترسیلات زر کی مد میں ایک ارب 34 کروڑ ڈالر کی اضافی رقوم موصول ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوری کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں جنوری 2018 کے مقابلے میں 54 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلہ کن اقدامات سے پاکستان کی معیشت نے مثبت نتائج دیے، حکومتی اقدامات سے معیشت کو دیوالیہ پن کے دھانے سے واپس لایا گیا۔

مزید خبریں :