ماڈل ایمان علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں


لاہور: پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز شاندار انداز میں ہوچکا ہے۔

ایمان علی کی شادی کا آغاز رسم حنا سے ہوا جس میں سب سے پہلے دونوں کا نکاح پڑھایا گیا اور دونوں کی نئی زندگی کے لیے دعا کی گئی۔


نکاح کے بعد شاندار ڈھولکی ہوئی جس میں عروا حسین، فرحان سعید، ثروت گیلانی، علی ظفر، عمیر جسوال، فیشن ڈیزائنر و میزبان حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) اور دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔


ایمان علی کی ڈھولکی میں عروا حسین نے ایک دو تین گانے پر شاندار رقص بھی کیا۔


 جب کہ فرحان سعید نے بھی ایمان علی اور بابر بھٹی کی ڈھولکی میں رقص کر کے خوب جلوے  بکھیرے۔

 دلہن ایمان علی اور دُلہا بابر بھٹی نے شاندار رقص کیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔


ایمان علی نے رسم حنا میں پیلے رنگ کا روایتی جوڑا زیب تن کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

 دونوں نے دوستوں کے ساتھ خوب رقص کیا اور شادی کے لمحات کو یاد گار بنایا۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کر کے اشارہ دیا تھا کہ ایمان علی شادی کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایمان علی کی شادی بابر بھٹی سے ہو رہی ہے جو بہادری و جرأت پر نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔

ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعدازاں فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’خدا کے لیے‘، ’بول‘ اور ’ماہِ میر‘ شامل ہیں۔ 

View this post on Instagram

@illusion_salon

A post shared by Iconic_Celebs (@iconic_celebs) on



مزید خبریں :