Time 23 فروری ، 2019
دنیا

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا


سری نگر: قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے یاسین ملک سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور اس دوران حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق بھارتی فوج نے امیر جماعت اسلامی عبدالحامد فیاض سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

حریت رہنماؤں کی گرفتاری پر رد عمل میں میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہےکہ مقبوضہ وادی کے عوام آرٹیکل 35 اے میں ردو بدل تسلیم نہیں کریں گے، کشمیریوں کے خلاف بھارتی غیرآئینی،پرُتشدد اقدامات سے زمینی حقائق نہیں بدلیں گے، طاقت اور دھمکیوں سے صورتحال صرف بگڑے گی۔

مزید خبریں :