پاکستان
Time 27 فروری ، 2019

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، 6 افراد شہید

نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 اور کوئی رٹہ میں خاتون شہید، جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل۔ فوٹو: فائل

کوٹلی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 شہری شہید ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ میں بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون شہید ہوگئیں۔

عباس پور میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شہری شدید زخمی ہوا ہے۔

مزید خبریں :