دنیا
Time 28 فروری ، 2019

پاکستان اور بھارت سے حوصلہ افزا خبریں موصول ہورہی ہیں: امریکی صدر


ہنوئی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ صورتحال کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ویتنام کے شہر ہنوئی میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے حوصلہ افزا خبریں موصول ہورہی ہیں اور امید ہے بڑے عرصے سے جاری پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے جارہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے خطے میں جلد امن قائم ہوگا اور اس سلسلے میں ہماری کوششیں بھی جاری ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی رہی ہے اور امریکا نے اس کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے، دیکھیں اس بار امن کی کوششیں کتنی کارگر ہوتی ہیں اور امید ہے اس بار اچھا ہونے جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے درمیان ویتنام میں دو روزہ مذاکراتی دور ہوا تاہم دونوں رہنما کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔

مزید خبریں :