Time 04 مارچ ، 2019
دنیا

امریکا کے ساتھ دوحا مذاکرات مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں: طالبان

فریقین کے درمیان تاحال کسی معاہدے یا مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد۔ فوٹو: بشکریہ وائس آف امریکا

دوحا: افغان طالبان کا کہنا ہے افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں تاہم فریقین کے درمیان تاحال کسی معاہدے یا مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکا کے ساتھ جنوری میں دو نکات پر سمجھوتہ کرنے کی بات ہوئی جس میں غیر ملکی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال نہ ہونا شامل ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کے حالیہ دور میں ان 2 نکات کی تفصیل اور نوعیت پر بات ہورہی ہے تاہم جن مسائل پر بات ہورہی ہے وہ بہت گھمبیر اور حساس نوعیت کے ہیں۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ دوحا مذاکرات مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی معاہدے یا مسودے پر سمجھوتہ نہیں ہوا اور  بات چیت قدم بہ قدم آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں :