Time 04 مارچ ، 2019
پاکستان

وزیراعظم کی گیس کے اضافی بل کی رقم صارفین کو واپس کرنے کی ہدایت

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گیس کے اضافی بل کی رقم صارفین کو واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

جیونیوز کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گیس کے اضافی بل بھیجنے کی تحقیقات کرائی تھیں جس سے پتا چلا کہ 30 فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اضافی بل کی رقوم صارفین کو واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافہ کیا تھا جس کےبعد گیس صارفین کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا اور صارفین کو کئی گنا اضافی بل بھیجے گئے تھے جس کے بعد وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :