06 مارچ ، 2019
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں واقع اہم عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث عمارت میں قائم بھارتی فضائیہ کا دفتر بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں واقع کثیر المنزلہ عمارت میں بدھ کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت میں بھارتی فضائیہ کے برانچ دفتر سمیت وزارت پانی اور جنگلات کی وزارت کے دفاتر بھی موجود ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث بھارتی ائیرفورس کا دفتر بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی سے دھواں بھرنے کے باعث سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔
نئی دلی کے چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ تقریباً صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب لگی اور اس سے پر قابو پالیا گیا ہے۔