مہوش حیات اور اظفر رحمان کی نئی فلم ’چھلاوا‘ کا اعلان

وجاہت رؤف کی نئی فلم ’چھلاوا‘ کا اعلان—. انسٹاگرام فوٹو 

پاکستان کے نامور فلم ساز و ہدایت کار وجاہت رؤف نے ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ کی کامیابی کے بعد اپنی تیسری فلم ’چھلاوا‘ کا اعلان کردیا۔

اداکارہ مہوش حیات اور اداکار اظفر رحمان کی نئی فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن مداحوں کو اس حوالے سے تفصیلات کا بے چینی سے انتظار تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔

وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم کے ٹائٹل سمیت کاسٹ کی معلومات بھی مداحوں کے سامنے پیش کردی ہیں۔

ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تیسری فلم کا اعلان کرتے ہیں جس میں مہوش حیات، اظفر رحمان، زارا نور صدیقی، اسد صدیقی، عاشر وجاہت اور محمود اسلم شامل ہیں۔


وجاہت رؤف نے اس ویڈیو میں فلم کا ٹائٹل ’چھلاوا‘ سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا جب کہ فلم رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی موسیقی شیراز اوپل نے ترتیب دی ہے جب کہ ہدایت کاری سے لے کر فلم کا اسکرپٹ وجاہت رؤف نے لکھا ہے۔ 


سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ رومانوی کہانی ہوگی جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی شامل ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں برس عید الفطر پر فلم ’چھلاوا‘ سمیت دو بڑی فلمیں ’دی لیجینڈ آف مولا جٹ‘ اور ’رونگ نمبر 2‘  سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

مزید خبریں :