Time 08 مارچ ، 2019
پاکستان

سندھ حکومت نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھی ٹیکس وصول کر لیا

ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے، سندھ ریونیو بورڈ۔ فوٹو: فائل 

کراچی: سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، یوٹیوب اور دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے ٹیکس وصول کر لیا۔

سندھ ریونیو بورڈ نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھاری سیلز ٹیکس کی وصولی کی ہے۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی ہے تاہم مستقبل میں ڈیجیٹل اشتہار کاری سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :