Time 09 مارچ ، 2019
پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق

فائل فوٹو

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھاکر مرنے والوں میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، دیکھا جائے گا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے بھی معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔

مزید خبریں :