کراچی: بوٹ بیسن کے قریب زیر تعمیرعمارت کی لفٹ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق

تصویر: جیونیوز ویڈیو اسکرین گریب

کراچی: بوٹ بیسن کے قریب زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن پر بوٹ بیسن کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور عمارت کا شیشے لگا رہے تھے اور اچانک لفٹ آگری جس کے نیتجے میں 5 مزدور دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 5 مزدوروں کو مردہ حالت میں نکال کر تین کی لاشیں سول اور دو کی جناح اسپتال منتقل کردیں جب کہ دیگر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا ایک اور مزدور دم توڑ گیا ہے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے بوٹن بیسن میں مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس لے لر کر کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :