چوری اور سینہ زوری کو واضح کرنا ہو تو نواز، زرداری کا رویہ دیکھ لیں: فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضح کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹر بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اولمپکس کی قسط نمبر 2 صبح 11 بجے شروع ہوگی، جسے دیکھتے رہیں، پورے 5 تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کے لیے پہنچے گی۔





فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضح کرنا ہو تو ان دونوں شخصیات کا رویہ دیکھ لیں۔

یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آج آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

مزید خبریں :