Time 27 مارچ ، 2019
کاروبار

پاکستان اسٹیل مل کی ازسرِنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب

فائل فوٹو: پاکستان اسٹیل مل

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کی ازسرِنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب کرلی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انشورنس سیکٹر میں ریگولیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تاہم انشورنس سیکٹر کے لیے نیا ریگولیٹر لانے کی تجویز 2 ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے قطر سے 200 مکعب فٹ یومیہ گیس اضافی لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ ایل این جی قیمت کے لیے پرائس ریویو کمیٹی قائم کی جائے، ایل این جی کی درآمد 100 فی صد شفاف ہو۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پورٹ پر پڑے سامان کو سرچارج کے بغیر کلیئر کرانے کی منظوری دے دی ہے اور نے سرچارج کی مد میں 50 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کی بحالی کا پلان مکمل نہ ہوسکا جس پر ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کی بحالی پلان کے لیے قائم کمیٹی کو 15 اپریل تک مزید مہلت دیتے ہوئے ازسرنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :