Time 31 مارچ ، 2019
کھیل

پاکستان کے عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

عرفان محسود انگوٹھوں پر پش اپس لگا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 2 انگلیوں پر 12 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔

عالمی ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے کہا کہ اب تک 18 بین الاقوامی ریکارڈ قائم کر چکا ہوں۔

عرفان محسود نے کہا کہ مزید ریکارڈ بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں :