کاروبار
Time 01 اپریل ، 2019

ملک میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 41 فیصد تک پہنچ گئی

مٹر کی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 41 فی فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی میں ایک اعشاریہ 42 فیصد اضافہ ہوا، مارچ میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔

ادارہ شمارتی کے مطابق ہری مرچ کی قیمت میں 141 اعشاریہ 73 فیصد اضافہ ہوا جب کہ پیاز 39 اعشاریہ 27 فیصد مہنگے اور مٹر کی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔

محکمہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 18 فیصد، چکن اور کیلے 15 فیصد اور دال مونگ کی قیمت 12 فیصد بڑھی۔

ریل کرایوں میں 19 اعشاریہ 30 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ہوائی جہاز کے کرایوں میں 13 اعشاریہ 41 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہائی اسپید ڈیزل 4 اعشاریہ 45 فیصد مہنگا ہوا۔